۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین حسن روحانی

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی، وعدہ خلافی، معاشی دہشتگردی اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترداف ہیں۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی، وعدہ خلافی، معاشی دہشتگردی اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترداف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف معاشی دباؤ کا  2018 ء اور جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی سے کا آغاز کیا گیا۔

ان خیالات  کا اظہار  حجت  الاسلام  والمسلمین  حسن روحانی نے جمعرات کے روز ایرانی دفاعی صنعت کی سالگرہ کی مناسبت سے ملکی ساختہ میزائل نظام "باور 373" کی رونمائی تقریب کے موقع پر کیا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ نے دو سال پہلے یعنی 2016 ء میں ایران کیخلاف ایک نئی سازش کا آغاز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے پہلے سے ایران کیخلاف نفسیاتی اور سیاسی جنگ کا آغاز کیا جو بعد میں معاشی جنگ بھی اس میں اضافہ ہوا۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ ہم کبھی دشمنوں کی سازشوں سے مایوس نہیں ہوگئے  بلکہ پوری ہمت اور بہادری سے ملک کے خلاف دشمن عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کیا۔

صدرروحانی نے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے علیحدگی کے ذریعے ایران کیخلاف دباؤ ڈالنے کے خام خیالی میں اپنے آپ کو بدنام کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام نے سوچا کہ وہ سیاسی، اخلاقی اور بین الاقوامی خلاف ورزیوں سمیت ایران میں سرگرم غیر ملکی کمپنیوں کیخلاف دباؤ ڈالنے کے ذریعے صرف چند مہینے کے اندر ایران مخالف اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں حالانکہ ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگیا اورامریکہ صرف بدنام زمانہ ہوگیا۔

ایرانی صدر نے ملکی وسائل سے تیار میزائل نظام  باور 373" کے بارے میں کہا کہ فضائی دفاعی سسٹم، روس کے میزائل نظام "ایس 300" سے مزید طاقتور ہے اور میزائل نظام "ایس 400" سے ملتا ہے۔

یہ بات قاب ذکر ہے کہ  جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعت کی سالگرہ کی مناسبت سے ملکی وسائل سے تیار طویل فاصلے تک مارگرانے میزائل نظام باور 373 جو ایرانی "ایس -300" سے مشہور ہے، کی رونمائی کی گئی۔

منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" سمیت دفاعی شعبے کے دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔

واضح رہے ایرانی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے اس پہلے کہا تھا کہ میزائل نظام باور 373 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور 22 اگست کو اس کی رونمائی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

اس سلسے میں  نائب ایرانی وزیر دفاع "قاسم تقی زادہ" نے کہا ہے کہ میزائل نظام باور 373 ایرانی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کر رہا ہے اور یہ میزائل جدید ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .